LatestNewsTOP STORIES

خوش اخلاقی، بروقت مدد اور قانون کی بالا تفریق عملداری ہی موٹروے پولیس کی پہچان ہے۔ڈی آئی جی، موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک۔

    

اسلام آباد: تفصیلات (اسلام آباد) کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک نے سیکٹر ایم ٹو نارتھ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر آپریشنل امور پر غور،پٹرولنگ گاڑیوں کی انسپکشن اور افسران کی رہائشی سہولیات کا مجموعی طور پر جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی موٹروے نے سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت دی کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے، روڈ استعمال کرنے والوں کی ہر ممکن اور بلا تاخیر مدد کو یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے فیلڈ افسران سے بھی ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی لی اور احکامات جاری کیے ۔
اس موقع پر ڈی آئی جی، موٹروے کا کہنا تھا کہ خوش اخلاقی، بروقت مدد اور بلا تفریق قانون پر عمل کرنا، موٹروے پولیس کا شیوہ رہا ہے جس پر عمل جاری رکھا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران و ملازمان کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جن بروقت حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔