LatestNewsTOP STORIES

10th Muharram Update

راولپنڈی ( ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر عزدار وںکے لیئے شاندار انتظامات پر شہریوں کا خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے محرم الحرام کے موقع پر نویں اور دسویں محرم پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمبٹنے کے لیئے جامعہ مسجد روڈ ،راجہ بازار، چٹیاں ہٹیاں، امام بارگاہ کرنل مقبول و کالج روڈ میڈیکل کیمپس میں بہترین انتظامات کر رکھے تھے ، سی سی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر آصف ارباب خان نے اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھآفیسر راول ٹائون ڈاکٹر حسین شاہ ترمذی، ڈسٹرکٹ سینٹری انسپیکٹر راولپنڈی چوہدری شاہد محمود کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جامعہ مسجد روڈ ، راجہ بازار ، چٹیاں ہٹیاں، امام بارگاہ کرنل مقبول و کالج روڈ میڈیکل کیمپس اور سبیلوںپر کیئے گئے انتظامات کی نگرانی کی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیئے کیئے گئے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیتے رہے ان مقامات پر متعین سٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی تھی فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیا جائیکسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھآفیسر راول ٹائون ڈاکٹر حسین شاہ ترمذی اورڈسٹرکٹ سینٹری انسپیکٹرنے ڈسٹرکٹ میں قائم تمام سبیلوں اور لنگر خانوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان مقامات پر مامور ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے حفظان صحت صفائی کے حوالے سے قوانین پر عمل درامد کو یقینی کے لئے اقدامات اٹھائے اور مختلف سبیلوں اور لنگر خانہ جات کی انسپیکشن کے دوران صحت صفائی ہیلتھ ایجوکیشن اور ایشیا خرد و نوش کو تقسیم کرنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لیے کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے بہترین اقدامات پرخراج تحسین پیش کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *