NewsTOP STORIES

سب سے پہلے عراق نے پاکستان کو تسلیم کیاتھاعراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔عراقی سفیر


پاک،عراق معاشی تعلق کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھایا جائے۔علامہ قاضی عبد القدیر خاموش چیئرمین پاک عراق فرینڈشپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد : عراق اور پاکستان کے مابین رشتہ تاریخی اور مذہبی ہے،سب سے پہلے عراق نے پاکستان کو تسلیم کیاتھاعراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔پاکستان اورعراق کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ عراق کے سفیر حامدعباس لفتا نے پاک عراق فرینڈشپ کے چیئرمین وجمعیت علما اہل حدیث کے سربراہ علامہ قاضی عبد القدیر خاموش سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، موجودہ عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔عراقی سفیر حامد عباس نے کہاکہ عراق کو پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، پاکستان اور عراق شروع سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات تاریخی،اسلامی بھائی چارے اورباہمی اعتماد پر قائم ہیں۔اور جڑیں بہت گہری ہیں،عراق اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی رخنہ نہیں ڈال سکتا یہ تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔علامہ قاضی عبد القدیرخاموش نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عراق اور پاکستان کے مابین رشتہ تاریخی اور مذہبی ہے اور جڑیں بہت گہری ہیں، عراق ایک اہم مسلم ملک ہے اور امہ کی اتحاد کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،۔عراق ایک اہم مسلم ملک ہے اور امہ کی اتحاد کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے،پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،دونوں رہنماں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ پاک،عراق معاشی تعلق کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھایا جائے۔ پاکستان چاول، ٹیکسٹائل مصنوعات کے علاوہ کنسٹرکشن میٹریل کی بڑی مارکیٹ ہے۔ افرادی قوت کے حصول کے لیے بھی عراق ماضی کی طرح پاکستانی عوام کے لیے دروازے کھول سکتاہیعراقی سفیر حامد عباس لفتانے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد ہی مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو ناکام بناسکتا ہے۔ عراقی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ پاکستان سے تجارتی تعلقات عروج پر جائیں، عالم اسلام جسد واحد ہے، دکھ درد اکٹھے ہیں۔ دونوں برادر ملکوں کے درمیان نوجوانوں، یونیورسٹیز وفود کا تبادلہ باہمی تعلقات مزید مضبوط اور گہرا بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔جاری کردہ۔
۔جمعیت علما اہل حدیث پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *